کھیلوں کے اداروں کو سیاسی تقرریوں سے پاک کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: (سپورٹس لنک رپورٹ) سیاسی بنیادوں پر تقرریوں کا معاملہ، تحریک انصاف نے کھیل کے اداروں کو سیاسی تقرریوں سے پاک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے صوبائی گورنرز کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن کی طرف رُخ کر لیا ہے، چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کو بھی عہدے سے ہٹایا جائیگا کیونکہ ان کی تقرری نواز شریف نے سیاسی بنیاد پر کی تھی۔دوسری جانب پی ٹی آئی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر کو بھی عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد کھوکھر کی تقرری بھی اہم لیگی شخصیت کے رشتہ دار ہونے کی بنیاد پر کی گئی تھی، اب پی ٹی آئی سیاسی طور پر ہونیوالی تقرریوں کو ختم کرے گی۔

تعارف: newseditor