کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے واقعے پر گرفتار کر لیا گیا

آسٹریلیا کے نامور سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے واقعے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو مبینہ طور پر گھریلو تشدد کے واقعے پر گرفتار کیا گیا۔میڈیا کے مطابق مبینہ گھریلو تشدد کا واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا جبکہ گرفتاری آج صبح کی گئی ہے۔میڈیا کا کہنا ہے کہ مائیکل سلیٹر کو ابھی چارج نہیں کیا گیا اس حوالے سے معاملے پر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔دوسری جانب نیوساوتھ ویلز پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی شکایت کے بعد51 سال کے شخص کو گرفتار کیا گیا۔واضح رہے کہ مائیکل سلیٹر 42 ون ڈے اور 74 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں، انہوں نے ٹیسٹ میں 5312 اور ون ڈے میں 987 رنز بنائے ہیں۔

error: Content is protected !!