ڈھاکہ(سپورٹس لنک رپورٹ)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے زمبابوے کے خلاف ہوم ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، سلہٹ 3 سے 7 نومبر تک پہلے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا، اس کے ساتھ ہی وہ بنگلہ دیش کا آٹھواں ٹیسٹ وینیو بن جائے گا۔ اعلان کردہ شیڈول کے تحت زمبابوین ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، زمبابوین ٹیم 16 اکتوبر کو ڈھاکہ پہنچے گی اور وہ 19 اکتوبر کو ٹور ون ڈے میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 21 اکتوبر، دوسرا میچ 24 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، ٹیسٹ سیریز سے قبل زمبابوین ٹیم 29 سے 31 اکتوبر تک تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی، اس کے بعد بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 سے 7 نومبر جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 نومبر تک کھیلا جائے گا۔
shf/rmq 1302