پی سی بی ریجنر انڈر19 ون ڈے ٹورنامنٹ کا کل سے آغاز

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پی سی بی انٹر ریجن انڈر 19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ بدھ سےکراچی، پنڈی اور اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں کراچی اور لاہور کی دو دو ٹیمیں حصہ لیں گی۔ 16 ریجنل انڈر 19 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔گروپ اے کے میچز اسلام آباد اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے گروپ بی کے میچز کراچی میں ہوں گے ۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز 26اور اور فائنل 28 اگست کو کھیلا جائے گا۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی بلیوز اور ایبٹ آباد ، یوبی ایل کمپلکس میں لاہور اور پشاور اور این بی پی اسٹیڈیم میں سیالکوٹ اور ملتان کے میچ ہوں گے۔کے آر ایل اسٹیڈیم میں کراچی وائٹس اور فاٹا ریجن کا میچ ہوگا۔نیشنل گرائونڈ اسلام آباد میں لاہور وائٹس اورکوئٹہ،ڈائمنڈ گراونڈ میں فیصل آباد اور آزاد کشمیر،ور پنڈی اسٹیڈیم میں اسلام آباد اور پنڈی ریجن کے میچ ہوں گے۔

تعارف: newseditor