لیثرلیگزچپرسن وومین کپ 2020زودخن سن فلاورفاتح ٹرافی کی حقدار بن گئی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)لیثرلیگزورلڈ گروپ کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے پسماندہ اور دور دراز علاقے چوپرسن کے سرد ترین موسم میں 10ہزار فٹ بلند پہاڑوں کے درمیان برف سے ڈھکی ہوئی وادی میں لیثرلیگز چپرسن وومین کپ 2020کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔کھیلوں سے محبت کرنے والے گاؤں کے افراد نے منفی 15ڈگری سنٹی گریڈ میں برف سے بھرے گراؤنڈ کو صاف کرکے کھیل کے قابل بنایا۔ جہاں 10مقامی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ایونٹ میں سخت مقابلے دیکھنے میں آئے۔ فائنل میچ زودخن سن فلاور اور کرومین شاہین کے مابین کھیلا گیا۔

مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں 1-1گول سے برابر تھیں تاہم ایکسٹرا ٹائم میں زودخن سن فلاور کی حلیمہ نصیرنے فیصلہ کن گول بنا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرکے فائنل جیتنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ ایونٹ کے اختتام پر چیئرمین، چپرسن لوکل سپورٹ آرگنائزیشن نے حلیمہ نصیر کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ، کرمین شاہین اور گومل امین کو 8,8گول کے ساتھ مشترکہ ٹاپ اسکورر کی ٹرافی اور دیگر کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے۔ مہمان خصوصی نے گلگت بلتستان کے پسماندہ علاقے چپرسن کی برف پوش پہاڑیوں کے درمیان سخت سرد موسم میں مقامی افراد کو فٹبال کھیل سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنے پر لیثرلیگز سے اظہار تشکر کیااوراس توقع کا اظہار بھی کیا کہ اس طرح کی صحت مند سرگرمیوں سے مقامی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے جس سے وہ محروم ہیں۔

error: Content is protected !!