یوم آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ 13اگست سے شروع ہوگا


کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) یوم آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ 13اگست سے شروع ہوگا۔ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمدخان نے یوم آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے پر وگرام کا اعلان کر دیا ہے ٹورنامنٹ کا آغاز 13 اگست کو 8:00 بجے شب آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی آخری تاریخ 10 اگست ہے ٹورنامنٹ کے ڈراز 11 اگست کو 8:00 بجے شب ٹیموں کے نمائیندوں کی موجود گی میں نکالے جائینگے ٹورنامنٹ میں شرکت کے خواہش مند ٹیموں کو ہدایت کی ہے وہ اپنی شر کت کی تصدیق ایسوسی ایشن کے سیکریٹری طارق حسین کو کرادیں۔

تعارف: newseditor