لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)بحریہ ٹائون سپورٹس ونگ کے زیر اہتمام بحریہ آرچرڈ انٹر سکول فٹبال ٹورنامنٹ 31جولائی تا 2 اگست تک بحریہ آرچرڈ فٹبال گرائونڈ میں کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ میں لاہور کے آٹھ سکولوں نے شرکت کی۔ حصہ لینے والی ٹیموں میں علی گڑھ سکول مانگا، الائیڈ سکول، بحریہ سکول، بیکن ہائوس سکول بحریہ ٹائون، یونیک سکول مسلم ٹائون موڑ، مدینہ ۃ العلم سکول مراکہ اور یونیک سکول گلبرگ کیمپس کی ٹیمیں شامل تھیں۔ ناک آئوٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلے گئے ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بحریہ ٹائون سکول اور یونیک ہائی سکول بحریہ کیمپس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ بحریہ ٹائون سکول کی ٹیم نے فائنل میچ 2-1 سے جیت لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی بحریہ ٹائون لاہور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بریگیڈئیر (ر) خلیل اللہ بٹ تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کے درمیان ٹرافیاں اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔