حسن رضا قائد اعظم ٹرافی سے باہر


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا قائد اعظم ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں‘سرکاری ادارے کی ٹیم نے بھارتی سٹے بازوں کیساتھ ویڈیو سامنے آنے کے بعد حسن رضا کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی کرکٹر حسن رضا کی 2ماہ پہلے بھارتی سٹے باز کیساتھ ویڈیو منظر عام پر آئی تھی‘جس میں سٹے باز میچ فکسنگ کے طریقہ کار بتا رہا تھا اس ویڈیو میں حسن رضا نے کچھ بولا تو نہیں ‘تاہم انہیں صاف بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو کے بعد تاحال پی سی بی نے انہیں نہ کوئی نوٹس بھیجا اور نہ ہی انکوائری کے لیے طلب کیا لیکن ایک سرکاری ادارے کی ٹیم نے انہیں قائد اعظم ٹرافی کیلئے اپنی ٹیم میں شامل نہیں کیا۔دوسری جانب اس ضمن میں حسن رضا کا کہنا تھا کہ وہ جلد پی سی بی سے رابطہ کرکے اپنی پوزیشن کلیئر کریں گے۔واضح رہے کہ حسن رضا ایک ہفتے سے اسلام آباد میں ہیں ‘جہاں انہیں ٹیم سے باہر کئے جانے کی اطلاع دی گئی#/s#

تعارف: newseditor