منی ورلڈ کپ،قومی فٹبالرز عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے،عیسیٰ خان


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں، فٹ بال دنیا کا مقبول کھیل ہے، یہ پورے پاکستان میں شوق و زوق سے کھیلا جاتا ہے، منی ورلڈ کپ میں ہمارے کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، ان خیالات کا اظہار دس سال تک پاکستانی فٹ بال ٹیم کی قیادت کرنے والے عیسیٰ خان نے سوکا ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سوکا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 23ستمبر سے پُرتگال کے شہر لزبن میں شروع ہوگا۔ ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ کیلوری گرائؤنڈ لاہور میں جاری ہے جہاں پاکستانی ٹیم سخت ٹریننگ میں مصروف ہے اور پوری طرح پُرعزم ہے کہ سوکا ورلڈ کپ میں پہلی بار شرکت کرنے والی قومی ٹیم اپنی عمدہ کارکردگی سے دنیائے فٹبال کے ماہرین کو حیران کرکے یہ ثابت کرے گی کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف مواقع ملنے کی ضرورت ہے۔

تعارف: newseditor