چلی کے سٹار فٹبالر اپنی زندگی پر فلم بنائینگے


سان تیاگو(سپورٹس لنک رپورٹ)مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنیوالے چلی کے اسٹار فٹبالر الیکسز سانچیز نے اپنی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کردیا۔ جو آئندہ سال کوپا امریکہ کے دوران چلی میں منظر عام پر آئیگی۔ وہ خود بھی فلم میں اپنی جوانی کا کردار ادا کریں گے، فلم کے نشریاتی حقوق فروخت کر دیے گئے ہیں۔ اس کا ابتدائی ٹریلر بھی سامنے آگیا ہے۔الیکسز سانچیز کا کہنا ہے کہ وہ اپنی گزری زندگی کو اپنے شائقین کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں، میری زندگی پر بننے والی فلم مکمل طور پر سچ ہوگی تاہم کچھ واقعات کو فلمی رنگ دینے کیلئے تبدیلیاں ناگزیر ہوں گی۔

تعارف: newseditor