جکارتہ (سپورٹس لنک رپورٹ) ایشین گیمز فٹ بال میں پاکستان کو ویتنام کے خلاف میچ میں 3-0کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ صدام حسین کی کپتانی میں تین سال بعد پہلے انٹرنیشنل ایونٹ کے پہلے فٹ بال میچ میں عالمی نمبر 102 ویت نام نے 201 نمبر پاکستان کو باسانی 3-0 کی شکست دی۔ جکارتہ کے وباوا اسٹیڈیم میں گروپ ڈی میں جانے والے میچ میں ویتنام کی ٹیم ابتداء سے ہی پاکستانی ٹیم پر چھائی رہی۔ میچ کا پہلا گول ویتنام مڈفیلڈر این گوئن کوانگ ہے نے کیا۔ پہلے ہاف کے اختتام سے قبل ویتنام کا دوسرا گول کپتان این گوئن وائن کوئٹ نے کرکے اپنی ٹیم کو 2-0 کی برتری دلا دی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر ویتنام کو 2-0 کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں بھی ویتنام کی ٹیم کھیل پر چھائی رہی اور کونگ پھونگ نے کرکے ٹیم کو 3-0کی فتح دلائی۔ گروپ ڈی کے دوسرے میچ میں جاپان نے نیپال کو 1-0 سے شکست دی۔ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ جاپان کے خلاف 16 اگست کو کھیلے گی۔