ایشین گیمز،پاکستان فٹبال ٹیم کو مسلسل دوسری شکست


جکارتہ(سپورٹس لنک رپورٹ) ایشین گیمز مینز کے فٹ بال ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کو جاپان کے ہاتھوں ایونٹ میں مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گروپ کی ٹاپ ٹیم نے 4-0 سے کامیابی سمیٹی۔جاپانی پلیئرز نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور تابڑ توڑ حملے کیے، دوسرے ہی منٹ میں یوٹو ایواساکی نے بال کو جال میں پھینکتے ہوئے ٹیم کو برتری دلا دی، 9ویں منٹ میں ریو ہٹاٹے نے گول کرتے ہوئے ٹیم کی برتری دوگنا کر دی۔ایک منٹ بعد ڈیزن مائیڈا نے مجموعہ 3-0 کر دیا۔ 35ویں منٹ میں یوٹو ایواساکی نے انفرادی طور پر دوسرا گول کرتے ہوئے ٹیم کی جانب سے آخری گول سکور کیا، پاکستانی پلیئرز کوشش کے باوجود کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ جاپان نے میچ 4-0 سے اپنے نام کیا۔واضح رہے کہ ایونٹ کے ابتدائی میچ میں گرین شرٹس کو ویتنام کے ہاتھوں یکطرفہ مقابلے میں3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تعارف: newseditor