بیس بال کا میدان ریسلنگ کا رِنگ بن گیا

لاس اینجلس (سپورٹس لنک رپورٹ) امریکا میں بیس بال کا میدان ریسلنگ کا رِنگ بن گیا، میچ کے دوران لاس اینجلس اور سان فرانسسکو کے کھلاڑی آپس میں الجھ پڑے۔کوچز اور انتظامیہ نے مداخت کر کے معاملہ ٹھنڈا کروا دیا۔ امریکا میں بیس بال کا میدان دیکھتے ہی دیکھتے جنگ کا محاذ بن گیا، لاس اینجلس اور سان فرانسسکو کی ٹیموں کے درمیان میچ میں دو کھلاڑی الجھ پڑے۔اس کے بعد پلیئرز نے ایک دوسرے پر چڑھائی کر دی۔ کوچز اور انتظامیہ کی مداخلت سے سیز فائر تو کرا دیا لیکن امپائرز نے جھگڑے کا سبب بننے والے دونوں کھلاڑیوں کو میدان بدر کر دیا۔

تعارف: newseditor