فرانس کی فٹبال ٹیم فیفا رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آ گئی

 

لاہور: (سپورٹس لنک رپورٹ) فیفا نے فٹبال ٹیموں کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، عالمی چیمپئن فرانس نے 6 درجے ترقی کر کے پہلے نمبر پر بھی قبضہ جما لیا۔سولہ اگست کو جاری ہونے والی تازہ ترین فیفا رینکنگ کے مطابق فاتح عالمی فرانس کو پہلی پوزیشن مل گئی۔ کیرئر میں دوسری بار ورلڈ چیمپئن بننے والی فرنچ ٹیم کو چھ درجے ترقی ملی۔ بیلجئم ایک درجے ترقی کر کے دوسرے نمبر پر آ گئی جبکہ سپر اسٹار نیمار کی برازیلی ٹیم کی ایک درجے تنزلی، تیسرے نمبر کی ٹیم بن گئی۔ نمبر پانچ یوراگوئے اور چھٹے نمبر کی انگلینڈ کو بھی ترقی ملی۔ سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر براجمان ہے۔فٹبال پرستاروں کو مایوس کرنے والے لیونل میسی کی ٹیم ارجنٹائن چھ درجے نیچے آنا پڑا جبکہ پاکستان کا نمبر 201 برقرار ہے۔

تعارف: newseditor