یوئیفا کپ :اٹلیٹیکو میڈرڈ نے ریال میڈرڈ کو ہرا دیا

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ ) یوئیفا سپر فٹبال کپ کے فائنل میں ریال میڈرڈ کو شکست ہو گئی، اٹلیٹیکو میڈرڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد چار دو سے فتح حاصل کی۔ سپر فٹبال کپ کے فائنل میں اٹلیٹیکو میڈرڈ نے پہلے ہی منٹ میں گول داغ کر برتری حاصل کر لی۔رالر میڈرڈ نے کم بیک کیا اور 27 ویں منٹ میں گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ 63 ویں منٹ میں رال میڈرڈ نے پنلٹی کِک پر گول کر کے ٹیم کو دو ایک کی برتری دلا دی، اٹلیٹیکو میڈرڈ نے 79 ویں منٹ میں مخالف گول پوسٹ پر کامیاب حملہ کر کے میچ برابر کر دیا۔اس کے بعد ٹیم اٹلیٹیکو نے مزید دو گولز کر کے ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

تعارف: newseditor