کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کے سی سی اے زونVIIکے زیر اہتمام سپر لیگ کے سنسنی خیز فائنل میں شالیمار سی سی نے رینجرز کلب کو 3وکٹوں سے شکست دے کر فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی۔ فاتح ٹیم کو آخری گیند پر 4رنز درکار تھے جوحاصل کرلیے گئے۔ذاکر ملک کی 80رنز کی اننگز نے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ محمد اختر اور محمد علی نے 3,3کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔جواد علی کے 49رنز اور احمد حسین کے 45رنز ٹیم کے کام نہ آسکے۔ عارف یعقوب کی 3وکٹیں بھی رائیگاں گئیںپروفیسر اعجاز فاروقی، سابق صدر کے سی سی اے نے بحیثیت مہمان خاص فائنلسٹ ٹیموں میں ونر اور رنر اپ ٹرافی کے علاوہ کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات بھی تقسیم کئے۔تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زونVIIکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ زون کرکٹ کی ترقی اور فروغ میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔جو ایک قابل تقلید مثال ہے۔ سینئر ڈسرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنا اور انڈر 25کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا اوراپنے زون کے جملہ ٹورنامنٹ کو قبل از وقت مکمل کرنا اور الحاق شدہ کلبوں کو متحرک رکھنا قابل قدر اور تحسین ہیں۔مہمان خصوصی نے زونVIIکے جملہ ایونٹس کو اسپانسر کرنے کا اعلان بھی کیا۔ محمدرئیس ، اعظم خان، محمد ریحان ، مسرت رضا، جمیل احمد ، ایس اے فہیم نے بھی مختصر خطاب کیا۔اس موقع پر سیکریٹری زون VIIمظہر اعوان، ظہیر الدین خان اور زیب اقبال ودیگر بھی موجود تھے۔ناظم آباد جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے فائنل میں رینجرز جیم خانہ نے پہلے اننگز کا آغاز کیااور مقررہ 40اوورز میں 206رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر آویزاں کیا۔جواد علی نے 49، احمد حسین نے 45اور طاہر نقاش نے 40رنزکی عمدہ اننگز کھیلی۔محمد اختر اور محمد علی نے 3,3کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔اعجاز احمد کے ہاتھ 2وکٹ لگے۔ جوابی اننگز میں شالیمار سی سی نے مطلوبہ ہدف کو آخری گیند پر یقینی بنایا گیا۔ ذاکر ملک 80رنز، شہباز نے 38اور اختر نے 24رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں۔ عارف یعقوب نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ذاکر ملک کو مین آف دی فائنل، احمد حسین اور شہباز خٹک بہترین بیٹسمین، ناصر،فواد خان اوراعجاز احمد بہترین بولرغازی غوری بہترین وکٹ کیپر قرار پائے۔