فیلڈنگ کوچ سے معاہدہ نہ ہونے پر مکی آرتھرسخت ناراض

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے جون میں دعویٰ کیا تھا کہ آسٹریلوی ڈیرن بیری یقینی طور پر پاکستانی ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ ہوں گے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ انٹر نیشنل ڈپارٹمنٹ کی کوتاہی کی وجہ سے بیری ناراض ہوگئے اور انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی پیشکش کو ٹھکرادیا۔ کوچ مکی آرتھر فیلڈنگ کوچ کے لئے ڈیرن بیری کی تقرری نہ ہونے پر مایوسی ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ‏ اس وقت فیلڈنگ کوچ کے لئےکئی لوگوں کی طرف دیکھ رہا ہوں اور ان سے بات چیت ہورہی ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مکی آرتھر ‏ڈیرن بیری سے معاہدہ نہ ہونے پر سخت ناراض ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے بہت مایوسی ہوئی ہے۔ اگر ڈیرن بیری کی تقرری ہو جاتی تو ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کو فائدہ ملتا۔ مکی آرتھر نے اسٹیو رکسن کی جگہ ڈیرن بیری کا نام تجویز کیا تھا ۔

تعارف: newseditor