ٹین پن بائولنگ کوچنگ کورس،پاکستانی خاتون ثانیہ پہلی بار شرکت کرینگی


اسلام آباد (نواز گوھر): پاکستانی پہلی خاتون کھلاڑی ثانیہ عالم خان ٹین پن باﺅلنگ کوچنگ کورس میں شرکت کے لئے آئندہ ماہ ستمبر کے پہلے ہفتے ملائیشیاءرووانہ ہوگی،پاکستان ٹین پن باﺅلنگ کے فیڈریشن سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایا کہ پاکستان میں ٹین پن باﺅلنگ کی کوئی خاتون کوچ نہیں موجود نہیں ہے اس لئے پاکستان ٹین پن باﺅلنگ کے فیڈریشن نے ثانیہ عالم خان کوآئندہ ماہ ستمبر میں ملائیشیاءمیں ہونے والے ٹین پن باﺅلنگ کورس میں شرکت کے لئے بھیجوانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے پاس کم وسائل ہونے کے باعث خاتون کھلاڑی ثانیہ عالم خان تمام اخراجات خود برداشت کریں گی، اس موقع پر موجود خاتون کھلاڑی ثانیہ عالم خان نے کہا کہ اس سے زیادہ میرے لئے خوشی کی بات کیا ہوگی ، پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن نے مجھے ملائیشیاءمیں ٹین پن باﺅلنگ کوچنگ کورس میں شرکت کے لئے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، اخراجات کے حوالے سے ثانیہ عالم کا کہنا تھا کہ پیسہ آنے جانے والی چیز ہے اس کی کوئی بات نہیں لیکن میرے نام ٹین پن باﺅلنگ کی تاریخ میں تو ضرور آئے گاکہ میں پہلی خاتون ہوں کہ مجھے فیڈریشن کوچنگ کورس کے لئے بھیجوا رہی ہے،اس نے کہا کہ میںپاکستان ٹین پن باﺅلنگ کے فیڈریشن سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن کی شکر گذار ہوں کہ انہوں نے میرا نام کوچنگ کورس کے لئے تجویر کیا،ایک اور سوال کے جواب میں لکی مروت سے تعلق رکھنے والی اسلام آباد میں مقیم نوجوان کھلاڑی ثانیہ عالم نے کہا کہ میں انشاءاللہ والدین اور قوم کی دعاﺅں سے کوچنگ کورس میں ضرور کامیاب ہوکر پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے اعتماد پر پورااترنے کوشش کروں گی،

تعارف: newseditor