نوٹنگھم (سپورٹس لنک رپورٹ)ویرات کوہلی بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 103 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ایلن بارڈر، سٹیووا اور سٹیون سمتھ کی بطور کپتان زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، بارڈر، سٹیووا اور سمتھ نے 15، 15 سنچریاں بنا رکھی تھیں جبکہ کوہلی نے بحیثیت کپتان 38ویں میچ میں 16ویں سنچری مکمل کی، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بطور کپتان زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز سابق جنوبی افریقن قائد گریم سمتھ کو حاصل ہے جنہوں نے 25 سنچریاں بنا رکھی ہیں، سابق آسٹریلوی قائد رکی پونٹنگ 19 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔