چنئی سپر کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان تین میچز کی سیریز کرانے تجویز

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں پاک بھارت کرکٹ سیریزکے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔سدھو اور سینیٹر فیصل جاوید کے درمیان ہونے والی گفتگو میں آئی پی ایل اورپی ایس ایل کی فاتح ٹیموں کے مابین تین میچز کی سیریز کرانے کی تجویز زیر غور آئی۔گفتگو میں چنئی سپر کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان تین میچز کی سیریز کرانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نوجوت سنگھ سدھو بھارتی کرکٹ بورڈ جبکہ سینیٹر فیصل جاوید پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس تجویز سے آگاہ کریں گے۔اس حوالے سے فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے لیے تاریخ اور جگہ طے کرنے پربھی بات چیت ہوگی، کرکٹ میچز سے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مدد ملے گی۔سینیٹر فیصل جاوید نے سدھو کو وزیراعظم عمران خان کا شکریہ کا پیغام بھی دیا جبکہ نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستانیوں کی مہمان نوازی کو انمول قرار دیا۔

 

تعارف: newseditor