ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ،ٹریننگ کیمپ کیلئے 18کھلاڑیوں کا اعلان

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے ٹریننگ کیمپ کے لیے 18 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ، کھلاڑی 3سے 10 ستمبر تک قذافی اسٹیدیم میں ٹریننگ کریں گے ۔پی سی بی نے ایبٹ آباد کا فٹنس کیمپ ختم ہونے کے بعد 18 کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے لیے کیمپ میں طلب کر لیا ، آل راؤنڈر عماد وسیم بھی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔کیمپ کے لیے منتخب کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد ، فخرز مان ، امام الحق ، شان مسعود ، محمد حفیظ ، بابرا عظم ، شعیب ملک ، آصف علی ، حارث سہیل ، شاداب خان ، محمد نواز، عماد وسیم ، حسن علی ، عثمان شنواری ، محمد عامر ، جنید خان ، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں ۔کیمپ میں پہلے 3 ستمبر کو کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے اورساتھ ہی ٹریننگ کا آغاز ہو گاتاہم ایشیا کپ کے لیے حتمی ٹیم کا اعلان 5 ستمبر کو متوقع ہے ۔

تعارف: newseditor