کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈی ایف اے کراچی سینٹرل کے زیر اہتمام انڈر14یوم دفاع فیسٹول فٹبال میچ سکسٹین اسٹار اور نارتھ مسلم کے مابین سکسٹین اسٹار گراؤنڈایف بی ایریا کی سرسبز فیلڈ پر شام 4بجے کھیلا جائیگا۔ ایس پی سی کے تعاون سے کھیلے جانے والے فیسٹول میچ کے مہمان خصوصی سید عثمان شاہ، صدر، ڈی ایف اے سینٹرل ہونگے۔اس موقع پر سیکریٹری سلیم پٹنی، نائب صدر محمد شمیم، جوائنٹ سیکریٹری سید خورشید علی شاہ، آفس سیکریٹری یاسر عرفات، اراکین مجلس عاملہ عبدالکریم، وسیم عالم، محمد قاسم، ہارون شیرازی، سید آغا حسن، اورنگ زیب شاہ ، چیئرمین ریفریز ایسوسی ایشن سینٹرل سلیم بابر ، سیکریٹری محمد شبیر، آفیشل فوٹو گرافر پی ایف ایف شیخ اکبر و دیگر کی فیسٹول میچ میں موجود ہونگے۔