احسان مانی صدر آئی سی سی سمیت اہم عہدوں پر ذمہ داریاں نبھا چکے


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پی سی بی کے آئندہ تین سال کیلئے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے نئے چیئرمین احسان مانی آئی سی سی کے صدر سمیت دیگر اہم عہدوں پر اپنی ذمہ داری نبھا چکے ہیں،انہوں نے 1989ء سے لے کر 1996ء تک انٹر نیشنل کرکٹ کونسل میں پی سی بی کے نمائندے کی حیثیت سے کام کیا ،1996ء اور 1999ء کے ورلڈ کپ کی ایڈوائزری کمیٹی میں شامل تھے، 1996ء میں وہ آئی سی سی کی مارکیٹنگ اور فنانس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے اور 2002ء تک اس عہدہ پر فائز رہے، اس کے بعد وہ آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کے وائس چیئرمین منتخب ہوئے اور کئی کمیٹیوں میں بھی شامل ہوئے ،وہ 2003ء سے لے کر 2006ء تک آئی سی سی کے صدر بھی رہے ،وہ راولپنڈی میں 29مارچ 1945ء کو پیدا ہوئے ،وہ کلب اور کالج کی سطح پر کرکٹ کھیل چکے ہیں ۔

error: Content is protected !!