ایشیا کپ،قومی کرکٹرز کی آج دبئی روانگی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی ٹیم ایشیاء کپ میں شرکت کے لیے  آج لاہور سے دبئی روانہ ہوگی۔  آج پاکستانی ٹیم کا آخری سیشن ہوگا جس کے بعد کپتان سرفراز احمد پریس کانفرنس کریں گے۔ دوسری جانب اتوار کو لاہور میں تیز بارش ہوئی لہٰذا امکان ہے کہ آج پریکٹس سیشن نہیں ہوسکے گا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن جمعرات کی سہ پہر آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں ہوگا جب کہ پیر کو بنگلہ دیش کی ٹیم کا پریکٹس سیشن شیڈول ہے۔منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم مسلسل تین دن جمعے اور ہفتے کو بھی پریکٹس کرے گی اور پاکستان کا پہلا میچ ہانک کانگ کے خلاف اتوار کو کھیلا جائے گا۔کپتان سرفراز احمد نجی مصروفیات کی باعث اتوار کو کراچی لوٹ گئے ہیں اور وہ آج واپس لاہور  پہنچ جائینگے جہاں سے قومی ٹیم ایک ساتھ لاہور سے دبئی روانہ ہوگی۔

تعارف: newseditor