سربیا کے نووک ڈجکووک نے یو ایس اوپن کا فائنل جیت لیا

نیویارک(سپورٹس لنک رپورٹ)یو ایس اوپن کے مینز فائنل میں سربیا کے کھلاڑی نووک ڈجکووک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پورٹو کو شکست دیکر اپنے کیریئر کا 14گرینڈ سلام اعزاز جیت لیا، اکتیس سالہ نووک ڈجکووک نے اپنے حریف جان مارٹن کو چھ تین،سات چھ (سات چار) اور چھ تین سے شکست دی، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل مقابلہ تین گھنٹے پندرہ منٹ تک جاری رہا،نووک جنہوں نے رواں سال جولائی میں ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں بھی کامیابی حاصل کی تھی اس کامیابی کے بعد وہ عالمی درجہ بندی میں چوتھی پوزیشن میں پہنچ جائینگے، انتیس سالہ جان مارٹن جنہوں نے 2009کا یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتا تھا کے بعد پہلی بار کسی گرینڈ سلام فائنل میں پہنچے تھے، میچ کے اختتام پر ان کا کہنا تھا کہ ناکامی کے بعد میں دکھی ہوں تاہم نووک کیلئے خوشی ہے کہ اس نے کامیابی حاصل کی،گرینڈ سلام اعزاز جیتنے کے بعد نووک کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ومبلڈن کے بعد اب یو ایس اوپن جیتنے میں بھی کامیاب رہا، انہوں نے اپنے حریف کھلاڑی جان مارٹن کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔

تعارف: newseditor