اوول ٹیسٹ میچ میں بھی بھارت کو 118رنز سے شکست


اوول (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ نے اوول ٹیسٹ میں بھی بھارت کو شکست دےدی ،انگلش ٹیم پانچویں اور سیریز کے آخری میچ میں 118 رنز سے فتح یاب رہی ۔اوول ٹیسٹ میں انگلش ٹیم نے بھارت کو جیت کےلئے 464رنز کا ہدف دیا ،مہمان ٹیم کے ابتدائی پانچ بڑے بیٹسمین صرف 121 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد میچ میں بھارت کی واپسی ناممکن لگ رہی تھی ۔مشکل صورت حال میں راہول اور پنت نے چھٹی وکٹ پر 204 رنز کی شراکت قائم کی ،دونوں کھلاڑیوں نے انگلش بالروں کو کئی شاندار بائونڈریز لگائیں اور ایک وقت میں ایسا لگا کہ میچ آہستہ آہستہ کرکے بھارت کی جیت کی طرف بڑھ رہا ہے ،اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے سنچریاں مکمل کیں۔تین سو پچیس کے اسکور پر پہلے 20چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 149رنز بنانے والے راہول کو راشد نے بولڈ کردیا تو صرف 3 رنز کے اضافے پر ہی راشد نے معین علی کی مدد سے پنت کو پویلین کی راہ دکھائی،انہوں نے 4چھکوں اور 15 چوکوں لگائے اور 114رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔اس کے بعد بھارتی ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 94 اعشاریہ 3 اوورز میں 354رنز پر ڈھیر ہوگئی ،یوں انگلش ٹیم نے بھارت کے خلاف ہوم سیریز 4-1سے اپنے نام کرلی ۔اپنےکیرئیر کے آخری ٹیسٹ میں ایلسٹرکک نے شاندار پرفارمنس دی انہیں میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

تعارف: newseditor