دورہ سری لنکا کیلئے ٹیم کا حصہ بننا چاہتا ہوں،جیمز اینڈرسن


لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن جنہوں نے حال ہی میں بھارت کیخلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مجموعی طور پر 24 وکٹیں حاصل کرکے آسڑیلوی فاسٹ بائولر گیلن میگراتھ کا سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ توڑا ہے نے کہا ہے کہ نومبر میں دورہ سری لنکا کیلئے وہ نہیں چاہتے کہ سلیکٹرز انہیں آرام کرائیں، ایک انٹرویو میں جیمز اینڈرسن کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ سری لنکا کے دورے پر ٹیم کا حصہ ہوں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں، انگلش کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز فاسٹ بائولر کو آئندہ انگلش سیزن سے قبل آرام کرانا چاہتے ہیں تاہم جیمز اینڈرسن کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کا دورہ سری لنکا چھ نومبر سے شروع ہوگا اور اس وقت میرے پاس آرام کرنے کیلئے بہت وقت ہے اور میں چاہتا ہوں ٹیم کیلئے دورہ سری لنکا کے دوران بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

تعارف: newseditor