ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی،ریٹائر ہونے والے کک10ویں پوزیشن پر


دبئی ( سپورٹس لنک رپورٹ ) سابق انگلش کپتان اور ایلسٹر کک نے اپنے آخری انٹر نیشنل میچ میں مین آف دی میچ ایوارڈ اپنے نام کرنے کے ساتھ نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 10 ویں بہترین بیٹسمین کی حیثیت سے کیریئر کا اختتام کیا ہے۔ آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سیریز کا آغاز آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ سے 27 پوائنٹس پیچھے کیا تھا تاہم اب وہ ان سے ایک پوائنٹ کی برتری حاصل کیے ہوئے ہیں ۔ انگلش ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے چوتھی پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے ۔ انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ٹاپ بولر ہیں ۔

تعارف: newseditor