پیرس (سپورٹس لنک رپورٹ)دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ زیرو گریویٹی میں بھی سے آگے آگے نکل گئے۔جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے فرانس میں سائنسی تحقیق کے لیے بنائے گئے طیارے میں دوڑ کا مقابلہ کیا جہاں مصنوعی طور پر زمین کی کشش ثقل صفر رکھی گئی تھی ۔کشش ثقل نےدنیا کے تیزترین انسان کو پریشان تو کیا لیکن بھاگتے دوڑتے اور اڑتے ہوئے وہ سب کو پیچھے چھوڑ کر ریس جیتنے میں کامیاب رہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں جمیکن ایتھلیٹ نے کشش ثقل کو چیلنج تو کیا لیکن کچھ مواقعوں پر وہ بے بس بھی دکھائی دئیے اور دوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے کئی بار ڈھیربھی ہوئے۔