لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)سرے کرکٹ کائونٹی نے ایک طویل عرصے کے بعد کائونٹی چیمپئن شپ جیت لی ہے، سرے کائونٹی نے آخری باریہ اعزاز 2002 میں اس وقت حاصل کیا تھا جب ایڈم ہولیک ٹیم کی قیادت کرتے تھے، تاہم اس سیزن میں ان کی کامیابی میں اہم کردار جنوبی افریقہ کے مایہ ناز آل رائونڈر مورنی مورکل نے ادا کیا جنہوں نے ووسٹر شائر کیخلاف دوسرے اننگز میں صرف چوبیس رنز دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا
کائونٹی چیمپئن شپ کے کھیلے آٹھ میچوں میں میں چوتھا موقع تھا جب مورنی مورکل نے اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں، کامیابی کے بعد سرے کائونٹی کے ڈائریکٹر کرکٹ ایلک سٹیورٹ کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی گزشتہ پانچ سالوں کی محنت کا نتیجہ ہے اور مجھے امید ہے کہ اس کامیابی سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہوگا جو آئندہ کسی بھی سطح پر کرکٹ میں ان کے کام آئیگا۔