صحافیوں کیلئے ہیلتھ کارڈکے اجرا کا فیصلہ،سجاس کا خیرمقدم

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)سجاس کا وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے صحافیوں کے لیئے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم۔۔اسپورٹس جرنلٹس ایسوسی ایشن سندھ(سجاس) کی مجلس عاملہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر کے صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت فراہم کرنے کے اعلان کو خوش آئند قراردیا ہے۔ مجلس عاملہ کا کہنا ہے کہ جہاں ایک جانب صحافی برادری کئی کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہے وہی دوسری جانب جبری برطرفی کے باعث ملک بھر کے صحافیوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔مالکان کی جانب سے قیمتی کیمروں اور ڈی ایس این جیز کو تو انشورنس کے ذریعے محفوظ بنایا جاتا ہے لیکن انمول جانوں کی ان کی نظروں میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔متعدد صحافی۔کیمرہ مین۔فوٹوگرافر اور ٹیکنیکل اسٹاف علاج معالجہ کی سہولت کی عدم دستیابی کے باعث دنیا سے کوچ کرگئے۔سجاس وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے اپیل کرتی ہے کہ ہیلتھ کارڈ کے لئے صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیں یا پھر میڈیا ہاوسز سے صحافیوں کا ریکارڈ طلب کریں تاکہ کسی کے ساتھ نہ انصافی نہ ہو۔ہیلتھ کارڈ صحافی برادری سے تعلق رکھنے والے انڈور اور آوٹ ڈور کام کرنے والے بشمول فوٹوگرافر۔کیمرہ مین۔ٹیکنیکل اسٹاف۔ڈرائیورز سمیت تمام اسٹاف کا ب

لا امتیاز بنایا جائے۔

تعارف: newseditor