انگلش سلیکٹرز کیلئے ایلسٹرکک کا متبادل ڈھونڈنا مشکل ہوگا، مائیکل وان


لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ ایلسٹر کک کی ریٹائرمنٹ سے انگلش ٹیم کی بیٹنگ میں ایک خلا آجائے گا اور اس کو پر کرنا اتنا آسان نہیں ہو گا، اپنے ایک انٹرویو کے دوران مائیکل وان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ سلیکٹرز کیلئے ایلسٹرکک کا متبادل بیٹسمین ڈھونڈنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ ایلسٹر کک ٹاپ آرڈر میں مستند بلے باز تھا اور اس نے ہمیشہ انگلینڈ کیلئے توقعات کے مطابق کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے، مائیکل وان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے انگلینڈ سلیکٹرز نے دورہ سری لنکا کیلئے ٹیم کا اعلان کرنا ہے اور یہ گزشتہ بارہ سالوں میں پہلا موقع ہوگا کہ ٹاپ آرڈر میں سلیکٹرز کو ایلسٹرکک جیسے بیٹسمین کی خدمات حاصل نہیں ہونگی، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال سلیکٹرز کو چاہئے کہ وہ سرے کے بیٹسمین روری برنز کو بطور اوپنر ٹیم کا حصہ بنائیں مجھے امید ہے کہ یہ بیٹسمین اچھی کارکردگی دکھا سکتا ہے۔

تعارف: newseditor