وزیراعظم کی اسٹیڈیم آمد سے ٹیم کے حوصلے بلند ہوں گے، سرفراز احمد


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اسٹیڈیم آمد سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوں گے۔دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد نے کہا کہ وزیراعظم گرانڈ میں آتے ہیں تو ہم سب کے لیے اچھا ہے، ان کی آمد سے کھلاڑیوں کا حوصلہ مزید بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کا شیڈول آئی سی سی کا ایشو ہے ہمارا نہیں، بھارت کے خلاف میچ نئے سرے سے کھیلنا ہے، کوہلی کے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم اچھی ہے، ہماری ٹیم کی بیٹنگ اور بولنگ دونوں بہترین ہیں، پریشر کے بغیر اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کنڈیشنز تمام ٹیموں کے لئے یکساں سازگار ہیں، ایشیائی ٹیمیں اس طرح کے ماحول میں کھیلنے کی عادی ہیں، فتح کیلیے بہتر کرکٹ کھیلنا پڑے گی، چیمپئنز ٹرافی میں فتح یادگار تھی لیکن یہاں کی کنڈیشنز بالکل مختلف ہیں۔دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ ٹیم نروس ضرور ہے لیکن جیت کا جذبہ لے کر ہی میدان میں اتریں گے۔

تعارف: newseditor