کولمبو(سپورٹس لنک رپورٹ)پانچ بارایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے والی سری لنکن ٹیم جسے پہلے ہی مرحلے میں جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے آئوٹ ہونا پڑا ہے کو اپنی میڈیا کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے، یاد رہےکہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کوپہلے میچ میں بنگلہ دیش جبکہ دوسرے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے آئوٹ کردیا تھا،ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد کولمبو سے شائع ہونے والے اخبار ڈیلی مرر نے سرخی لگائی جس میں لکھا گیا کہ ’’ایشیاکی ناکام ٹیم‘‘ایک اور اخبار آئی لینڈ ڈیلی نے افغانستان سے شکست کےبعد سرخی لگائی’’سری لنکن کرکٹ ٹیم کیلئے ایک غم کی رات‘‘سری لنکن کرکٹ ٹیم جو ایک دور میں ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کامیاب ترین ٹیم شمارکی جاتی تھی اب مسائل کا شکار ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال جنوری سے لیکر اب تک کھیلے گئے 40 ون ڈے میچوں میں سے صرف 30 میچ ہی جیت پائی ہے۔ اخبار ڈیلی مرر نے یہ بھی لکھا ہے کہ اس کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ سال انگلینڈ میں ہونے والے عالمی کپ میں قومی ٹیم سے کوئی اچھی امیدیں وابستہ نہیں کی جاسکتیں، اخبار لکھتا ہے کہ ٹیم جس نے 1996کا عالمی کپ جیتا تھا آج کل اپنی کارکردگی کی وجہ سے جگ ہنسائی کا سبب بن رہی ہے ۔