محمد عباس کی کائونٹی کرکٹ میں تباہ کن بائولنگ

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)لیسٹرشائرکائونٹی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرہم کائونٹی کو شکست سے دوچار کردیا تھا، ڈرہم کائونٹی صرف 61 رنز پرڈھیر ہو گئی جواس کا کم ترین سکور ہے اس سے قبل ڈرہم کائونٹی 1996 میں 67 کے مجموعی سکور پر مڈل سکس کے خلاف آئوٹ ہو گئی تھی، لیسٹرشائر کائونٹی کی اس شاندار جیت میں اہم کردار پاکستان کے فاسٹ بائولر محمد عباس نے ادا کیا جنہوں نے تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں مجموعی طور پر دس وکٹیں حاصل کیں، عباس نے پہلی اننگز میں 43 رنزدیکر پانچ جبکہ دوسری اننگز میں 29 رنز دیکر پانچ کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا، ڈرہم پہلی اننگز میں 61 جبکہ دوسری اننگز میں صرف 66 رنز پر ڈھیرہو گئی۔

تعارف: newseditor