چائنا اوپن بیڈمنٹن،بھارتی کھلاڑیوں کا شاندار کھیل


بیجنگ(سپورٹس لنک رپورٹ) بھارتی کھلاڑی پی وی سندھو نے چائنہ اوپن بیڈمنٹن ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔زنجیانگ میں ہونے والے ایونٹ میں بھارتی کھلاڑی نے عالمی درجہ بندی میں 39 نمبر کی سائینا کواکامی کو 15-21 اور 13-21 سے ہرایا ۔دونوں جانب سے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائی گئی اور کامیابی کیلئے تمام حربے استعمال ہوئے لیکن قسمت نے پی وی سندھو کا ساتھ دیا اور انہوں نے میچ اپنے نام کر لیا۔

ادھربھارت نے مکسڈ ڈبلز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو شکست دیکر پری کوارٹر فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق بھارت کی جوڑی ستوک سراج رنکیرریڈی اور ایشونی بھوپانا نے کامن ویلتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی برطانوی جوڑی جو مارکس ایلس اور لورن سمتھ پر مشتمل تھی کو اکیس تیرہ، بیس بائیس اور اکیس سترہ سے شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی بھارت کی جوڑی کا اب پری کوارٹر فائنل مرحلے میں مقابلہ چین کی جوڑی سے ہوگا، کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ستوک کا کہنا تھا کہ اس جیت سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور امید ہے کہ ہم زیادہ بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کو بھی شکست دیکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرینگے۔

تعارف: newseditor