نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹر شہباز ندیم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس اوورز میں دس رنز دیکر آٹھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شہباز ندیم نے چار اوورز میڈن بھی کرائے، شہباز کی جانب سے یہ بائولنگ کارکردگی لسٹ اے کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بھی ہے، اس سے قبل لسٹ اے کرکٹ میں بہترین بائولنگ کا ریکارڈ بھارت کے ہی راہول سنگھوئی کا تھا جو انہوں نے 1997-8 میں دہلی کیجانب کھیلتے ہوئے ہماچل پردیش کیخلاف قائم کیا تھا،جھارکنڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے شہباز ندیم نے اپنی تباہ کن بائولنگ کے باعث راجھستان کی بساط 73 رنز پر لپیٹ دی جس کے بعد جھارکنڈ نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا
شہباز ندیم نے اس شاندار کارکردگی کے دوران ہیٹ ٹرک بھی کی،عمدہ کارکردگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز ندیم کا کہنا تھا کہ انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ عالمی ریکارڈ بنا بیٹھے ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے تویہ تک معلوم نہ ہوسکتا کہ میں نے میچ میں ہیٹ ٹرک کرلی ہے کیونکہ پہلی دو وکٹیں میں نے آخری دو گیندوں پر حاصل کی تھیں جبکہ تیسری وکٹ نئے اوور کی پہلی گیند پرحاصل کی،ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شاندار کارکردگی پرخوش اورآئندہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔
RECORD ALERT: 10-4-10-8
Jharkhand's Shahbaz Nadeem now holds the record for best figures registered in List A Cricket. He picked 8 wickets against Rajasthan. Rahul Sanghvi (8/15) held the previous record.
Details – https://t.co/HzgWSpSwc1 pic.twitter.com/rofaRWgjWn
— BCCI Domestic (@BCCIdomestic) September 20, 2018