اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں کا قومی ہیروز سے ناروا سلوک ۔انٹر نیشنل ایونٹ میں جانے والی پاکستان ٹین پن بائولنگ ٹیم سے اے ایس ایف اہلکاروں نے بالز چھین لیں، ائر پورٹ عملے کی ہٹ درمی کے باعث قومی چیمپئن اعجاز الرحمان کی فلایٹ چھوڑ گئی،واضح رہے کہ پاکستان ٹین پن باؤلنگ ٹیم 22 ستمبر سے شروع ہونے والی ورلڈ ٹوور چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے بنکاک جارہی ہے، جو 28 ستمبر تک جاری رہے گی۔اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی 8 رکنی ٹیم نے ورلڈ ٹوو ربالنگ چیمپئین شپ میں شرکت کرنی تھی۔پاکستان ٹین پن باؤلنگ ٹیم کے کھلاڑی اعجاز الرحمان کے مطابق ٹیم نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے صبح 10 بجے روانہ ہونا تھا تاہم اے ایس ایف اہلکاروں نے اُن سے بالز چھین لیں اور کہا کہ انہیں کارگو کے ذریعے بھیجا جائے۔اعجاز الرحمان کے مطابق یہ مخصوص بال ہر کھلاڑی کے پاس ہوتی ہے، جس پر وہ پریکٹس کرتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے جبکہ انہوں نے اس سلسلے میں این او سی بھی لے رکھا تھا، لیکن اے ایس ایف اہلکاروں نے موقف اختیار کیا کہ ‘ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں، آپ جاسکتے ہیں لیکن آپ بال نہیں لے جاسکتے’۔بعدازاں فلائٹ کا وقت ہونے پر 4 کھلاڑی ہی بنکاک کے لیے روانہ ہوسکے۔اعجاز الرحمان نے بتایا کہ باقی چار کھلاڑی اگلی ممکنہ فلائٹ پر بنکاک جانے کی کوشش کریں گے۔