دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کی ٹیم میں فاسٹ بائولر محمد عامر کی واپسی ہوئی ہے جبکہ افغانستان کیخلاف گروئن انجری کا شکار شاداب خان بھی مکمل فٹ ہو کر ٹیم میں آگئے ہیں،آج ہونے والے اہم میچ کیلئے حارث سہیل اور عثمان کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے، پاکستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پرمشتمل ہو گی فخر زمان،امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، سرفراز احمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، حسن علی اور محمد عامر۔