بھارت کیخلاف بڑا ٹکرائو،ٹیم میٹنگ میں مکی آرتھر کی جذباتی تقریر


دبئی(عبدالرحمان رضا)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹکرائو ہونے جا رہا ہے، اس بڑے اور اہم میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے ٹیم میٹنگ کے دوران جذباتی تقریر کر ڈالی، کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں پر واضح کیا کہ اس اہم میچ میں ہار اور جیت کے خوف سے آزاد ہو کر صرف اور صرف کرکٹ کھیلیں ،روایتی حریف کیخلاف ہر خوف سے آزاد ہو کر تمام کرکٹر دلیرانہ کھیل پیش کریں، تقریر کے دوران مکی آرتھر نے بلے بازوں کو مشورہ دیا کہ وہ اٹیکنگ انداز سے مخالف بائولرز پر حملہ آور ہوں ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی خود پر بھروسہ رکھیں اور اپنی نیچرل گیم پیش کریں۔

تعارف: newseditor