جانتے ہیں شعیب ملک کو بھارتی تماشائی کیا کہتے رہے؟ویڈیو دیکھیں

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی فینز کا شعیب ملک کو مخاطب کرنے کا دلچسپ انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔گزشتہ روزہونیوالے پاک بھارت میچ کے دوران باؤنڈری لائن کے قریب کھڑے فیلڈنگ میں مصروف شعیب کو ایک فین نے‘جیجوجیجو’ ( بہنوئی)کہہ کر مخاطب کیاتو شعیب کی توجہ کامرکز بن گیا۔شعیب نے مڑ کر اپنے مداحوں کی جانب دیکھتے ہوئے ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا ۔یہ دلچسپ سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئی اورہزاروں بار لائیک اور شیئر کی گئی ۔یاد رہے کہ پاکستانی بیٹسمین شعیب ملک ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے 7 ویں پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔ اتوار کو ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ میں 78 رنز کی اننگز کھیل کر سابق ہم وطن کرکٹر سلیم ملک کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

تعارف: newseditor