دادی کا انتقال، ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بائولر کیمرروچ وطن واپس چلے گئے

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر کیمرروچ بھارت کے خلاف چاراکتوبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ہونے والے دو روز پریکٹس میچ میں شرکت نہیں کرینگے، کیمر روچ اپنی دادی کےانتقال کے باعث واپس بارباڈوس روانہ ہو گئے ہیں اور اب وہ دادی کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد ٹیم کو جوائن کرینگے، کیمرروچ جنہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ انٹیگوا میں جولائی میں بنگلہ دیش کیخلاف کھیلا تھا اب چار اکتوبر سے بھارت کیخلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بغیر کسی پریکٹس کے شامل ہونگے،بنگلہ دیش کیخلاف کیمر روچ نے پانچ کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا تھا تاہم اسی میچ میں انہیں ہیمسٹرنگ انجری بھی ہو گئی تھی جس کی وجہ سے وہ دوسرا ٹیسٹ بنگلہ دیش کیخلاف نہیں کھیل سکے تھے، بھارت کا دورہ کرنے والے ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں اس وقت کیمر روچ 48 ٹیسٹ میچوں کے تجربے کے ساتھ سب سے زیادہ تجربہ کار فاسٹ بائولر ہیں۔

تعارف: newseditor