اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) آل پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین نے پی ایس بی انتظامیہ کو ملازمین کو درپیش مسائل سے تحریری طور پر آگاہ کرتے رہیں۔لیکن پی ایس بی انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔جس کی وجہ سے ملازمین میں غم و غصہ اور بے چینی پائی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں آج مورخہ27 ستمبر بوقت دن10:30 بجے یونین کے مرکزی آفس، جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ملازمین کی کثیر تعداد نے بھر پور شرکت کی ۔اس موقع پر سی بی اے یونین عہدیداران جس میں چیئرمین غلام رسول، صدر غلام تقی خان بوسن، سینئر نائب صدر محمد اعجاز اور سیکرٹری جنرل فرمان خان نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ملازمین کو باور کرایا کہ یونین کے منتخب باڈی ملازمین کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور بار بار انتظامیہ کے گوش گزار کروا چکی ہے۔لیکن پی ایس بی انتظامیہ ملازمین کے مسائل میں دلچسپی نہیں لے رہی۔
یونین کے عہدیداران نے ملازمین کو درپیش مسائل جس میں ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہ کی بروقت عدم ادائیگی، ہر سال گورنمنٹ کی طرف سے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہ میں10% اضافے کا عدم اطلاق ، عرصہ 2 سال سے حقدار ملازمین کو لیوریزکی فراہمی سے محرومی، 15 ماہ سے ملازمین کے اوور ٹائم ، عید پر ڈیوٹی کرنے والے فوڈ &کنونس الاونس اور TA/DA کی عدم ادائیگی، گذشتہ2 سال سے ملازمین کے میڈیکل سیلینگ میں اضافے کا عدم اطلاق، طے شدہ معاہدہ یاداشت کے مطابق گورنمنٹ کی طرف سے ہاؤس ہائرنگ کی مد میں ہونے والے اضافے کا بلا جواز عدم اطلاق کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ادارے میں ملازمین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ادارے کی ترقی کے ضامن ہوتے ہیں ملازمین کے مسائل سے عدم دلچسپی انتظامیہ کی مزدور دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے
ہم ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اگر پی ایس بی انتظامیہ ہمارے مسائل 7 دن میں حل نہ کیئے گئے تو انتظامیہ کے خلاف بھر پور احتجاج کا آغاز کر دیا جائے گااور احتجاج کا سلسلہ مسائل کے حل تک جاری رہے گا۔اس موقع پر یونین کے دیگر عہدیداران جن میں انجم شہزادگجر، غلام دستگیر، عارف نواز خان، سجاداحمد، فاروق حسین مرزا، احسان اللہ، محمد اعجاز، طالب حسین شاہ، علی اصغر جاوید، جمروز شاہ جدون، شاہین طاہرہ نے شرکت کی ۔ملازمین نے مزدور اتحاد زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے بلند کرتے ہوئے اپنے مسائل کے حقوق کیلئے تن من دھن کی بازی لگانے کیلئے تیار ہیں کی یقین دہانی کرائی ۔