ایسکو کو اپینڈکس کی کامیاب سرجری کے بعد ہسپتال سے چھٹی مل گئی


میڈرڈ (سپورٹس لنک رپورٹ) ریال میڈرڈ کے سٹار کھلاڑی ایسکو کو اپینڈکس کی کامیاب سرجری کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ وہ کلب کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں بحالی صحت پروگرام شروع کریں گے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شائقین انہیں تقریبا ایک ماہ تک ایکشن میں نہیں دیکھ سکیں گے۔ ان کی 28 اکتوبر کو روایتی حریف بارسلونا کیخلاف لالیگا میچ میں واپسی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔بائرن میونخ کے مڈ فیلڈر لیون گوٹزکا کو بھی بنڈس لیگا میں آگسبرگ سے مقابلے کے دوران ٹخنہ مڑنے کے بعد ہرتھا برلن کلب کیخلاف فٹ ہونے کا چیلنج درپیش ہے۔

تعارف: newseditor