دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، مایہ ناز بیٹسمین اور وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، بنگلہ دیش کیخلاف ایشیا کپ کے فائنل میں مہندرا سنگھ دھونی نے وکٹوں کے پیچھے اپنے 800سے زائد شکارکرلئے ہیں، اس طرح مہندرا سنگھ دھونی پہلے ایشیائی وکٹ کیپر ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے، وکٹوں کے پیچھے شکارکرنے والے وکٹ کیپرز میں دھونی کا نمبر اس وقت تیسرا ہے ان سے آگے اس وقت جنوبی افریقہ کے مارک بائوچر جنہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں مجموعی طور پر 998 شکارکئے ہیں جبکہ دوسرا نمبر پر آسڑیلیا کےایڈم گلکرسٹ ہیں جنہوں مجموعی طور پر 905 شکارکررکھے ہیں، اس حوالے سے دھونی کا کہنا ہے کہ یہ میرے لئے اعزاز ہے تاہم مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ میری کارکردگی کی وجہ سے ٹیم کامیابی حاصل کرتی ہے، ریکارڈ بننے پرخوشی ہوتی ہے مگر اصل خوشی ٹیم کی جیت پر ہوتی ہے۔