ویمن عالمی کپ کرکٹ، بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا گیا


نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ بورڈ نے رواں سال نومبرمیں ہونے والے ویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے اپنے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق ٹیم کی قیادت ہرمن پریت کوہرکرینگی، ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ویمن عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے بھارت کی ویمن ٹیم ان کھلاڑیوں پرمشتمل ہوگی ہرمن پریت کوہر، سمریتی ، متھالی راج، جمیا، ویداکرشنا مورتی، دبتی شرما، تانیا بھاٹیا، پونم یادیو، رادھا یادیو، انجو پٹیل،ایکتا بشت، ہیم لتا،مانسی جوشی،پوجا ،ارون دتی ریڈی، بھارت کی ٹیم کوعالمی کپ میں گروپ بی میں رکھا گیا ہے جس میں اس کا مقابلہ آسڑیلیا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور آئرلینڈ کے ساتھ ہوگا،پاکستان اوربھارت کے درمیان مقابلہ گیارہ نومبر کو گیانا میں ہوگا۔

تعارف: newseditor