لیسٹر شائر کائونٹی نے ائندہ سال کیلئے بھی محمد عباس سے معاہدہ کرلیا

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عباس سے ان کی کائونٹی لیسٹر شائر نے آئندہ سیزن کیلئے بھی معاہدہ کرلیا ہے، اٹھائیس سالہ محمد جنہوں نے رواں سال لیسٹر شائر کائونٹی کی جانب سے کھیلتے ہوئے نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے 17.22 کی اوسط سے پچاس وکٹیں حاصل کیں کے بارے میں لیسٹر شائر کائونٹی نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ بائولر نے آئندہ سال کیلئے بھی معاہدہ کرلیا ہے اور وہ آئندہ سال کائونٹی چیمپئن شپ اور پچاس اوورز پر مشتمل ون ڈے کپ میں کائونٹی کو دستیاب ہونگے، یاد رہے کہ محمد عباس نے انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مجموعی طور پر دس وکٹیں لیکر مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا تھا، لیسٹر شائر کائونٹی سے آئندہ سیزن کے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے فاسٹ بائولر محمد عباس کا کہنا تھا کہ انہوں نے رواں سیزن میں لیسٹرشائر میں کرکٹ کو بھرپور طور پر انجوائے کیا ہے اور یہاں مجھے بہت کچھ سیکھنے کا بھی موقع ملا ہے میں آئندہ سال بھی واپس آئوں گا اور کائونٹی کیلئے مزید بہترکارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔

تعارف: newseditor