جینین(سپورٹس لنک رپورٹ)انیس بارکے عالمی چیمپئن بھارت کے پنکچ ایڈوانی نے چین کے شہر جینین میں ہونے والے ایشین سنوکر ٹور میں اپنے حریف چین کے کھلاڑی جوریٹی کو شکست دیکر اعزازاپنے نام کرلیا ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی بھارتی کھلاڑی سنوکر کا یہ ایشین ٹور ایونٹ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، اپنی کامیابی کےبعد پنکچ ایڈوانی کا کہنا تھا کہ اس کامیابی سے بہت خوشی ہوئی ہے اورآئندہ بھی اپنی اچھی کارکردگی کا تسلسل جاری رکھنے کی بھرپور کوشش کروں گا، میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے پنکچ ایڈوانی کا کہنا تھا کہ اس کامیابی سے آئندہ چند روز میں شروع ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں نئے اعتماد کے ساتھ شامل ہونگا اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کروں گا، ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ ایک بارپھر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کروں۔