میڈرڈ(سپورٹس لنک رپورٹ)بارسلونا کے کھلاڑی لائنل میسی نے اپنے بازو کے فریکچر ٹھیک ہونے کے بعد ٹیم کے ساتھ ٹریننگ شروع کردی ہے، یاد رہے کہ لائنل میسی بازو فریکچر ہونے کی وجہ سے گزشتہ ہفتے بارسلونا کی جانب سے انٹرمیلان اور ریال میڈرڈ کیخلاف میچ نہیں کھیل سکے تھے تاہم یہ دونوں میچ ان کی ٹیم نے جیت لئے تھے، میسی جن کی بازو بیس اکتوبر کو میچ کےدوران فریکچر ہوئی تھی کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ کم از کم تین ہفتوں تک فٹبال فیلڈ سےباہررہیں گے مگراب حیران کن طور پر ان کی چوٹ جلد ٹھیک ہونا شروع ہو گئی ہے اور ان کی فٹبال کے میدان میں واپسی جلد متوقع ہے۔بارسلونا کی ٹیم نے نو نومبرکو چیمپئنز لیگ میں انٹرمیلان جبکہ گیارہ نومبر کو لا لیگا کے میچ میں ریال بیٹس کیخلاف میچ کھیلنے ہیں اورامید کی جا رہی ہے کہ ان میں سے کسی ایک میچ میں میسی کی واپسی ممکن ہوسکے گی۔