دبئی ( سپورٹس لنک رپورٹ)دنیا کی پہلی ٹی 10 لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی تیاریاں عروج پر ہیں جس میں اس مرتبہ 8ہندوستانی کھلاڑیوں شرکت کر رہے ہیں ، تمام کھلاڑیوں کی لیگ میں باقاعدہ شمولیت کے بعد ٹی 10کی ٹیموں میں شامل ہو گئے ہیں جو کھلاڑی ٹی 10لیگ کا حصہ بنے ہیں ان میں ظہیر خان ، پراوین کمار ، آرپی سنگھ ، آرایس سوڈھی ، ایس بدریناتھ، پراوین تمبی ، امیتوز سنگھ اور مناف پٹیل شامل ہیں ظہیر خان بنگال ٹائیگرز ، پروین تمبی کراچئنز ، آر ایس سوڈھی کیرالہ کنگز ، ایس بدریناتھ مراٹھا عریبینز ، امیتوز سنگھ ناردن واریئر ، آر پی سنگھ پختون ، پراوین کمار پنجابی لیجنڈز اور مناف پٹیل راجپوتز کی طرف سے کھیلیں گے ٹی 10 لیگ کا دوسرا ایڈیشن 21 نومبر سے 2 دسمبر تک یواے ای کے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ سیزن 2میں شین واٹسن، شاہد آفریدی، آئن مورگن، راشدخان، شعیب ملک، سنیل نرائن ، ڈیرن سیمی، محمد عامر اور دیگر نامور ستارے شامل ہیں یاد رہے کہ ٹی 10 لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں 8 ٹیمیں کیرالہ کنگز، پنجاب لیجنڈ، مراٹھا عریبین، بنگال ٹائیگرز، دی کراچیئنز، راجپوتز، نادرن وارئیرز اور پختونز میدان میں اتررہی ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اس سال دو نئی ٹیمیں دی کراچیئینزاور نادرن وارئیرز کا اضافہ ہوا ہے جبکہ لیگ کے پہلے ایڈیشن میں 6 ٹیموں نے حصہ لیا تھا دو نئی ٹیموں کے اضافے سے لیگ کی مقبولیت اور پرستاروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔